گجرات : پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری افتخار گجر میہسی نے کہا ہے کہ چوہدری برادران ملک و قوم کیلئے ایک دماغ اور ائیڈیا جن کی ہمیشہ ملک و قوم کو ضرورت رہی ہے ‘ اس کی زندہ مثال چودہ اگست اپوزیشن جماعتوں کے لانگ مارچ کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری جیسے بڑی بڑی پارٹیوں کے سربراہان کی طرف سے چوہدری برادران کے ساتھ رابطے اور صلاح مشور ے شامل ہیں،
اُنہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ایک زیرک سیاستدان اور چوہدری پرویزالٰہی متحرک سیاستدان ہیں اور چوہدری وجاہت حسین ایک مضبوط قائد اور اُن کے بعد چوہدری حسین الٰہی نئی نسل کیلئے نئی قادیت انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران ایک سیاسی قد کاٹھ رکھنے والے قائد ہیں اُن کے مقابلہ میں اُن کے مخالفین کا کوئی وجود نہیں ہے ‘ جن کو35سال کے بعد اقتدار میں آنے کا موقع ملا ہے ‘ جس میں بھی اُن کو حلقہ کی عوام تسلیم نہیں کر رہے اور وہ بونے سیاستدان چوہدری برادران کے خلاف باتیں کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھ لیں تو اُن کو اپنے حیثیت کا علم ہو جائے گا۔