ملک حالات جنگ میں ہے اور مخالفین کو لانگ مارچز کی پڑی ہوئی ہے، چوہدری محمد اشرف

PML N

PML N

گجرات : پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ ملک حالات جنگ میں ہے اور مخالفین کو لانگ مارچز کی پڑی ہوئی ہے ‘ وہ ملک کو خوشحال بنانے کی بجائے ملک کے خلاف سازشوں میں پڑے گئے ہیں ۔ اس وقت پوری قوم خوشحالی و ترقی کیلئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے ‘ اور دہشت گردی کی جنگ میں ملکی عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستانی افواج جو کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ‘ اُن کو ملک و قوم کی عوام سلام پیش کرتی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ چودہ اگست آئے گا اور گزر جائے گا ۔ لانگ مارچز کرنیو الوں کوئی نہیں سنی جائے گی ۔ اُن کے مارچ مارچ ہی ہو جائیں گے ۔ کس قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہوگا ۔ حکومت آئینی مدت پوری کریگی ۔ ملک وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کرے گا ۔ اور حلقہ پی پی 112میں خوشحالی ترقی کے بڑے بڑے میگا پراجیکٹس شروع ہونگے ۔ اور حلقہ مثالی ہوگا ۔ جس میں تمام بنیادی سہولیات حلقہ کے عوام کو فراہم ہونگی ۔ انہوں نے اپنے آپ کو حلقہ کے عوام کیلئے وقف کر رکھا ہوا ہے ‘ اور وہ ہر وقت حلقہ میں رہ کر عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں۔