جاوید بٹ کا پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد کرنے کا اعلان

Gujarat

Gujarat

گجرات: تاجر اتحاد پنجاب کے نائب صدر و مرکزی انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ضلع میں چودہ اگست کے موقع پر ایک منفرد تقریب کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں ۔ جس میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا جانے چاہیے ‘ کیونکہ گجرات ضلع چار نشان حیدر کے تمغہ کے اعزاز پانے والا ضلع ہے ‘ جس ضلع کے اُن چار فوجی آفسر شہدا ء نے 65ء اور 71ء کی جنگوں میں فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر کے تمغہ جات حاصل کئے ۔ جن کی قربانیوں کو آج بھی قوم میں زندہ رکھے ہوئے اُس ضلع میں وہ ایک ایسی منفرد تقریب کر کے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چودہ اگست یوم آزادی کا دن ہے۔

ہمیں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر گزرنا چاہیے ۔ جس میں دشمن ممالک کو سمجھ آ جائے کہ پاکستان اور پاکستانی عوام متحد اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ اور اُس تقریب کا مقصد گجرات سے عوام کو پاک فوج کے ساتھ کھڑنے ہونے کیلئے شعور بیدر کئے جائے گا۔