مضبوط نظریہ اور خدمت خلق کا جذبہ سیاست میں لایا، جولیس بھٹی

Julius Bhatti

Julius Bhatti

اسلام آباد ( اعجاز بٹ سے) مضبوط نظریہ لیکر خدمت خلق کے جذبہ سے سیاست میں آیا، ملکی مفادات کو مد نظر رکھنا، جائز حقوق کی بات کرنا اور خود مختاری کے نظریہ نے بے حد متاثر کیا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان یونائیٹڈ کرسچن موومنٹ جولیس بھٹی نیصحافیوں کے ایک وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یونائیٹڈ کرسچن موومنٹ کی کامیابی سیاسی حریفوں کے گردے میں پتھری کی مانند ثابت ہو رہی ہے۔

پوری جماعت چیئرمین البرٹ ڈیوڈ کے کسی سیاسی جماعت کا اقلیتی ونگ نہ بننے کے نظریہ پر متفق اور متحد ہے۔ آل پارٹی کانفرنس برائے اقلیتی امور میں ملک بھر کے رہنماؤں کی شرکت کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو سیاسی حریفوں کو ہضم نہیں ہورہی ہے اور وہ منفی پراپیگنڈے کررہے ہیں ارد گرد سے اٹھنے والی افواہوں کے خاتمے کیلئے بہت جلد اجلاس طلب کررہے ہیں جس میں پارٹی کے اندرونی اور بیرونی معاملات پر غور کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا کسی بھی سیاسی جماعت کا ونگ نہ بننا سب سے پہلا نعرہ ہے اور اگر کبھی جماعت میں اس قسم کی ہوا چلی تو اس کے خلاف آواز بلند کرنے والا میں سب سے پہلا شخص میں ہوں گا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نظرئیے پر چل رہی ہے مجھ سمیت تمام عہدیدار ایک عام پارٹی ورکر کے طور پر برابر ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی جماعت ہے جو مکمل طور پر جمہوریت اور کارکردگی پر یقین رکھتی ہے یہاں کسی قسم کی کوئی ایسی سرگرمی تسلیم نہیں کی جاتی ہے جو جمہوریت کے منافی ہو اور ایسی سرگرمیوںکے خلاف ہرکارکن آواز اٹھانے کا مکمل حق رکھتا ہے۔