14 اگست تجدید عہد کا دن ہے، آئیں سب مل کر جشن آزادی کے موقع پر ملک کو یکجا کریں، عمر نواز چوہان

 Pakistan

Pakistan

گوجرانوالہ : مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عمر نواز چوہان نے کہا ہے کہ 14 اگست تجدید عہد کا دن ہے، آئیں سب مل کر جشن آزادی کے موقع پر ملک کو یکجا کریں، اپنا گھر بار قربان کرنے والے آئی ڈی پیز کی دلجوئی کریں، جلسے جلوسوں کے ذریعے جشن آزادی پر انتشار پھیلانے والے اغیار کے آلہ کار ہیں، عوام میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ حاجی نواز چوہان پر کارکنوں میں پرچم تقسیم کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا تقریبات آزادی کو پورا مہینہ منانے کا مقصد نئی نسل کو قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرنا اور قومی اتفاق و اتحاد کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر کارکنوں میں سینکڑوں پرچم اور جھنڈیوں کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔