اسرائیلی جارحیت کو تقویت دے رہے ہیں مسلم امہ کے اختلافات کا فائدہ اسرائیل اٹھا رہا ہے، میاں مقصود احمد

Lahore

Lahore

لاہور : امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت رکنے کا نام نہیں لے رہی فلسطینیوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کر ان کا پاک خون پا نی کی طرح بہایا جا رہا ہے اقوام عالم اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر کے عملاََ اسرائیلی جارحیت کو تقویت دے رہے ہیں مسلم امہ کے اختلافات کا فائدہ اسرائیل اٹھا رہا ہے اقوام متحدہ کا کردار انتہائی شرم ناک ہے۔

اس نے اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے کسی قسم کا کوئی قدم نہیں اْٹھا یا ہے مظلوم فلسطینی مسلمانوںپر اسرائیلی جارحیت کو ایک ماہ کے قریب ہونے کوہے روزانہ سینکڑوں جانیں لقمہ اجل بن رہی ہیں ہزاروں زخمی بے یارومددگار پڑے ہوئے ہیں مائوں کے لخت جگر ان کے سامنے شہید ہورہے ہیں صہونیت امریکی پشت پنائی پر آگ اور خون کا بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں فلسطینیوں کے معاملے میں دنیا کا دوہرا کردارنمایاںہوکر سامنے آیا ہے۔

اس ظلم وزیادتی اور بربریت کو روکنے کے لیے کوئی اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار نہیں مسلم حکمران دنیا کی محبت اور موت کے خوف سے بزدل ہو چکے ہیں اور اپنی کرسی و اقتدار کو بچانے میں مصروف عمل ہیں جبکہ صہونیت اتنی طاقتواراور منظم ہو چکی ہے کہ دنیا کا ہر ملک اس طاقت کے سامنے بے بس ہے انھوںنے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری دنیا اسرائیلی مظالم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور عالمی عدالت میں اس کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج کروایاجائے اور فلسطینیوں کی آزادی اوربنیادی حقوق کے لیے اپنا پورا ثرورسوخ استعمال کرے۔