نائیجیریا کی فوج انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

Amnesty International

Amnesty International

لندن (جیوڈیسک) حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نائیجیریا کی فوج اور اس کی ایک اتحادی سویلین ملیشیا پر شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف کارروائیوں کے دوران انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے۔

منگل کے روز ادارے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورنو ریاست میں ایک حالیہ مشن کے دوران اس بارے میں ویڈیو، تصاویر اور شہادتوں پر مبنی کافی شواہد اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔