اقوام متحدہ اسرائیل کی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ محمد اکرم رضوی

 Anjuman Talaba Islam

Anjuman Talaba Islam

لاہور : انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد اکرم رضوی نے 100 مرکزی و صوبائی قائدین کے دستخطوں کے ساتھ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کے خلاف اقوام متحدہ اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم حکمرانوں کو خصوصی خط ارسال کیا ہے۔ انہوں نے اپنے احتجاجی خط میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیل کی دہشت گردی کا نوٹس لے۔

او آئی سی مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ مسلم حکمران فلسطینی بچوں، بوڑھوں اور خواتین کی چیخیں سنیں اور ان کے حق میں عالمی سطح پر آواز اٹھائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکمرانوں پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے اور اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے کیونکہ اسرائیل نے بچوں اور خواتین پر بمباری کر کے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔ اسرائیلی ظلم و ستم پر انسان ی حقوق کے ادارے اور عالمی امن کے ٹھیکیدار کیوں خاموش ہیں۔ مسئلہ فلسطین پر عالمی ضمیر کب جاگے گا۔

عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف آواز اٹھائے۔ خط پر دستخط کرنے والوں میں مرکزی صدر ارحم سلیم قادری،محمد اکرم رضوی،جان محمد وڑائچ،غلام محی الدین قریشی،سید لطف الحسن گیلانی،تاج محمد خجک،قدیر حسن ٹیپو،اصغر علی ورک،شہزادہ بٹ ،سید بو علی شاہ،سیدوقار علی شاہ،بدر عباس ،عزیر بخاری،انعام رسول حقانی،ریاض غوری،عامر نوری،فتح دین کھوسو،منیر چوہدری، سعید سعیدی،ریحان طاہر اور دیگر شامل ہیں۔