ظلم جاری رہا تو یوم شہدا یوم انقلاب میں بدل سکتا ہے، طاہر القادری

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ چادر اور چاردیواری کو پامال کیا جارہاہے، پاکستان عوامی تحریک کے سیکڑوں عہدےداروں کو گرفتار کر لیا گیا، پنجاب بھر میں ہمارے کارکنان کے خلاف بدترین تشدد جاری ہے۔

شریف برادران سن لیں، غیر جمہوری ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ظلم جاری رہا تو یوم شہدا یوم انقلاب میں بدل سکتا ہے۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں گرفتاری سے نہیں ڈرتا، سر پر کفن باندھ کر نکلے ہیں۔

موت سے بھی نہیں ڈرتا، شہادت قبول کروں گا۔ ہم پر ہاتھ اٹھانے والوں کو اس کا حساب دینا ہو گا۔ انقلاب کا سیلاب ہر رکاوٹ توڑ کر آگے بڑھے گا۔ طاہر القادری نے کہا کہ مجھے گھر میں نظر بند کیا گیا تو حکمرانوں کا گھروں سے نکلنامحال ہو جائے گا۔

حکومت ایسے اقدامات نہ کرے کہ ملک حالت جنگ کی طرف چلا جائے۔طاہر القادر ی نے کہا کہ پولیس کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ غریب عوام کے حقوق کی جنگ ہے، ظالموں کااقتدارچنددنوں کا مہمان ہے۔ان ہوںنے کہا کہ شریف برادران سن لیں، غیر جمہوری ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے مطالبہ کیا کہ کریک ڈاؤن بند کیا جائے، گرفتار کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔ ان نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے 14 شہدااور 90 زخمیوں کی آج تک ایف آئی آردرج نہیں کی گئی جبکہ میری تقریر پر چند گھنٹوں میں ایف آئی آردرج کرلی گئی یہ دہرا نظام انصاف ہے۔