گالے (جیوڈیسک) سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں یونس خان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے پہلے دن کےاختتام پر 4 وکٹ پر 261 رنز بنالئے ہیں۔
گال میں جاری میچ کے پہلے دن پاکستانی اوپنرز پھر ناکام ہو گئے،اظہر علی 30 اور مصباح الحق 31 رنز بنا سکے لیکن ایک اینڈ سے یونس خان ڈٹے رہے اور ٹیسٹ کیریئر کی 24 ویں سنچری اسکور کی۔
مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور نصف سنچری اسکور کی ،خراب روشنی کے باعث جب کھیل جلد ی ختم کیا گیا تو پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر 261 رنز بنالئے تھے، یونس خان 133 اور اسد شفیق 55 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔