بغداد (جیوڈیسک) عراقی دارلحکومت بغداد کے نواح میں 5 بم دھماکوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراقی فورسز کی جانب سے موصل پر قابض شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی کے بعد دار لحکومت بغداد کے نواحی علاقوں میں چار کار بم دھماکوں سمیت 5 دھماکے ہوئے۔
بغداد پولیس کے مطابق صدر سٹی میں 2 کار بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 31 افراد مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ دوسرا دھماکا اْر کے علاقے میں ہوا جس میں 9 افراد کی جان گئی۔
شہر کے جنوب مشرقی علاقوں میں یکے بعد دیگرے 2 مزید کار بم دھماکوں میں 9 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے۔