وزیراعظم سے ملاقات کیلئے متحدہ کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

Farooq Sattar

Farooq Sattar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کا وفد ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، کنورنوید اور بابرغوری شامل ہیں۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد پہلے ہی اسلام آباد میں ہیں۔ وفدآج سہ پہر وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔

ن لیگ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اور حکومت کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطہ ہوا ہے۔