سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کا ایڈیشنل سیکریٹری معدینات مشتاق احمد کی اسپورٹس خدمات پر خراج تحسین

Karachi

Karachi

کراچی : سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عتیق الرحمن کی صدارت میں ایڈیشنل سیکریٹری معدینات سندھ ٹگ وار اکے سرپرست اعلیٰ اور اسپورٹس کی سرپرستی میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والی ممتاز شخصیت مشتاق احمد کے حوالے سے تعزیتی اجلاس سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب میں منعقد ہوا اجلاس میں سندھ ٹگ وار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور اسپورٹس حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر مشتاق احمد کو کھیل کی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عتیق الرحمن نے کہاکہ مشتاق احمد مرحوم اسپورٹس کے دلدادہ اور نہایت شریف انفس انسان تھے ان کی اسپورٹس خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا جہاں کہیں بھی کوئی اسپورٹس تقریب ہوتا مشتاق احمد مرحوم ہمیشہ پیش پیش رہتے آج مشتاق احمد مرحوم ہم میں موجود نہیں مگر ان کی صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے مشن ہمیشہ زندہ و تابندہ رہیں گی ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا تعزیتی اجلاس میں عار ف رحمت اللہ ،فرحان احمد عراقی ،شکیل زئی ،علی عمران ،خیام الدین ،محمد سلیم ،عزت الدین ،مجاہد ،شیر افضل ،عبدالطیف بلوچ ،شید منصور علی ،فضل اکبر ،لیاقت علی ،عاصم آہد،عارف ،اقرار حسین ،شاہد مسعود ،و دیگر اسپورٹس سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی آخر میں مشتاق احمد مرحوم کی درجات کی بلندی اور ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعاء کی گئی۔