کوئٹہ (جیوڈیسک) پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے شورش زدہ علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملہ آوروں نے تربت کے علاقے نصیر آباد میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو بھاری اسلحہ کے ساتھ نشانہ بنایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دیگر مسلح افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا ہے۔
تاہم اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس آپریشن میں کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے اور نہ ہی کسی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو تربت کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔