اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے سلطان محمود ہنجرا کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سلطان محمود قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 176 مظفرگڑھ سے کامیاب ہوئے تھے۔
آزاد امیدوار غلام مصطفیٰ کھر نے ان کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا توٹریبونل نے سلطان محمود کو نااہل قرار دے کر این اے 176 میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔
الیکشن ٹریبونل کےاس فیصلے کے خلاف سلطان محمود ہنجرا نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر انہیں بطور رکن قومی اسمبلی بحال کر دیا گیا۔