گال ٹیسٹ: پاکستان 451 پر آئوٹ، یونس کے 177 رنز، عبدالرحمان، سرفراز کی نصف سنچریاں

Sri Lanka, Pakistan

Sri Lanka, Pakistan

گال (جیوڈیسک) گال ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 451 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، یونس خان 177 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

یونس خان کی اننگ میں پندرہ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ پاکستان کی جانب سے اسد شفیق 75 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے ان کی اننگ میں 2 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ سرفراز احمد نے 6 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔

عبدالرحمان نے ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری سکور کی۔ سعید اجمل نے بارہ رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے پریرا نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔پرساد نے دو اور ہیراتھ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔