اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
آرمی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ میجر ریٹائرڈ احمد ندیم سڈل کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پی سی بی کا آئین تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نہیں بنایا گیا۔ آئین کی تشکیل کیلئے تمام ریجنز کے سربراہان اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہونی چاہئے۔
کچھ شخصیات کی مرضی سے تشکیل دیا گیا آئین غیر قانونی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ کرکٹ بورڈ کا نیا آئین غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ درخواست کی کل سماعت کریں گے۔