تل ابیب (جیوڈیسک) اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ کارروائی کا اثر کھیلوں کی سرگرمیوں پر تیزی سے پڑنے لگا ہے۔ ٹینس کی عالمی تنظیم نے افتتاحی اسرائیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ کردیا ہے جو آئندہ ماہ ہونا تھا۔
تل ابیب میں ٹورنامنٹ آئندہ ماہ کھیلاجانا تھا۔ اے ٹی پی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ خطے میں جاری سیکورٹی صورت حال کے سبب ہمارے پاس مقابلے کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی اور چار نہیں تھا۔ اے ٹی پی کے صدر کرس کرموڈ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ہم نہیں سمجھتے کہ ٹورنامنٹ منصوبے کے مطابق کرایا جاسکتا ہے۔
کھلاڑیوں، پرستاروں اور منتظمین کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔ امید ہے کہ آئندہ برس حالات بہتر ہوجائیں گے اور چیمپئن شپ کے ساتھ ہم تل ابیب واپس آسکیں گے۔