ٹورنٹو (جیوڈیسک) ٹورنٹو میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سربین اسٹار نوواک جوکووچ فرانس کے گیل مونفلس کے خلاف کورٹ میں اترے۔
ورلڈ نمبر ون نے فرانسیسی حریف کو دلچسپ مقابلے کے بعد چھ دو، چھ سات اور سات چھ سے زیر کیا۔ دوسرے راؤنڈ میں اینڈی مرے اور آسٹریلیا کے انیس سالہ Nick Kyrgios کے مدمقابل ہوئے۔
برطانوی ٹینس سٹار نے آسٹریلوی نوجوان حریف کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسے چھ دو اور چھ دو سے شکست دی۔ مینز سنگلز کے ایک اور میچ میں اسپین کے David Ferrer نے امریکہ کے Michael Russell کو آؤٹ کلاس کر کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔