ممبئی (جیوڈیسک) کپور خاندان کترینہ کیف کو بہو بنانے کیلئے رضا مند ہو گیا۔ رنبیر بھی پہلی بار ساس سے ملنے کیلئے لندن جائیں گے۔
رنبیر اور کترینہ نے کبھی دنیا کے سامنے اپنی محبت کا اعتراف تو نہیں کیا لیکن عشق و مشک چھپائے نہیں چھپتے۔
پہلے کپور خاندان ظالم سماج بنا رہا لیکن پریمی جوڑے نے انکی بات ماننے سے انکار کر دیا۔ بالاآخر گھر والے مان ہی گئے۔ اب تو رنبیر کو بھی شادی کی جلدی پڑ گئی ہے۔
رنبیر جلد ہی لندن میں اپنی متوقع ساس سوزانا سے ملنے جائیں گے۔ جس کے بعد شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔