لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آزادی مارچ روکنے کی درخواست کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا تھا کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد میں چودہ اگست کو ہونے والے لانگ مارچ سے ملک میں انتشار جنم لے گا۔
قومی یکجہتی کے اس دن بدامنی فروغ پائے گی، عدالت اس مارچ کو روکنے کے احکامات دے، جسٹس خالد محمود خان نے معاملے کی حساسیت دیکھتے ہوئے فل بنچ کی سفارش کی تھی جس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جسٹس انوار الحق، جسٹس خالد محمود خان اور جسٹس شاہد حمید ڈار پر مشتمل 3 رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا جو آزادی مارچ روکنے سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔