لاہور (جیوڈیسک) چوہدری شجاعت حسین نے قومی سلامتی کانفرنس کو حکمرانوں کی اپنی سلامتی کی کانفرنس قرار دے دیا، کہتے ہیں حکمران اپنی سلامتی کو قومی سلامتی کے ساتھ نہ جوڑیں۔
حکومت کی طرف سے قومی سلامتی کانفرنس طلب کیے جانے پر ردعمل میں چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک بھی محفوظ ہے اور قومی سلامتی کو بھی کوئی خطرہ درپیش نہیں۔
ایسے حالات میں قومی سلامتی کانفرنس طلب کرنے کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آ رہی۔ مسلم لیگ ق کے صدر کا کہنا ہے کہ ملک کو کوئی خطرہ نہیں، قوم حکمرانوں کے خلاف باہر نکل رہی ہے، حکمران قومی سلامتی کو اپنی سلامتی کے ساتھ نہ جوڑیں۔
چودھری شجاعت حسین نے بتایا کہ کانفرنس کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، ملے گا تو ایجنڈا دیکھ کر شرکت کا فیصلہ کریں گے۔