لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کنٹینرز لگائے جانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے تحریک التواء کار جمع کرا دی۔
اپوزیشن لیڈر میاں محمو الرشید کی طرف سے جمع کرائی جانے والی تحریک التواء کار میں کہا گیا ہے کہ لاہور اور پنجاب بھر کے شہروں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کنٹینرز کو ہٹا کر راستوں کو کھولا جائے تاکہ عوام کو مشکلات سے نجات مل سکے۔