کراچی : جشن آزادی ڈسٹرکٹ کورنگی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ 14 اگست 2014ء کو الجمہوریہ کربلا گرائونڈ لانڈھی 6پر کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ آرگنائزر حیدر بھائی کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں لانڈھی کورنگی سمیت ضلع کورنگی کی مشہورو معروف8کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی پر میچ 6،6اورز پر مشتمل ہو گا۔
جشن آزادی کے موقع پر منعقدہ اس خوبصورت ایونٹ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سراج الدین ہونگے جو ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے جبکہ تقریب کی صدارت رائو فاروق انجام دینگے۔
ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی نے کرکٹ شائقین سے اپیل کی ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر منعقد کرکٹ ایونٹ میں اپنی شرکت کو یقینی بنا ئیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔