13 اگست کو مینار پاکستان پر یوم آزادی کی مناسبت سے اسٹیج شو کا انعقاد کیا جائے گا : اسامہ اسد

Lahore

Lahore

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ترجمان اسامہ اسد نے کہا کہ لاہور جمعیت کے زیر اہتمام 13اگست کی شام مینار پاکستان کے سائے تلے دس ہزار طلبہ کا عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جائے گاطلبہ کے اس اجتماع کا مقصد موجودہ ملکی حالات میں جہاں ہر طرف افراتفری کا عالم ہے ہم طلبہ کو اور عام شہریوں کو اتحاد کا پیغام دینا ہچاہتے ہیں خواہ ملک میں حالات کیسے بھی ہوں ہم اس سرزمیں میں محبت و امن کے پھول کھلاتے رہیں گے۔

دریں اثناء موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ذمہ داران کا اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کی زیر صدارت ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ13اگست کی رات 8بجے مینار پاکستان کے سائے تلے یوم آزادی کے حوالے طلبہ کے لئے اسٹیج شو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نظریہ پاکستان کی نامور شخصیات اور نامور ملکی شخصیات شریک ہوں گی اسکے ساتھ ملی نغموں کے مقابلے ہوں گے اوررات12بجے قومی ترانہ پڑھا جائے گا جس کے بعد طلبہ ہاتھوں میں مشعلیں اٹھائے ایک ریلی نکالیں گے۔