واشنگٹن (جیوڈیسک) اوباما نے امریکی افواج کو عراق میں باغیوں کے خلاف فضائی حملوں کا اختیار دیدیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکی افواج عراق میں زمینی کارروائی نہیں کرے گی۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوباما کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ایک نئی جنگ میں نہیں دھکیلنا چاہتے تاہم عراق میں داعش باغیوں کی اربل کی طرف پیش قدمی کی صورت میں امریکی فوج فضائی حملے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فوج سفارتخانے اور امریکی شہریوں کے تحفظ کیلئے کارروائی کریں گے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ اقلیتوں کی نسل کشی کا خطرہ ہوا تو امریکی فوج فضائی حملے کرے گی۔