یوم شہدا میں تحریک انصاف کو خوش آمدید کہتے ہیں، رحیق عباسی

Raheeq Abbasi

Raheeq Abbasi

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ریاستی جبر و تشدد کیخلاف یوم شہدا میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ ہم عمران خان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، انہیں اور تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کو یوم شہدا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

رحیق عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم شہدا ماڈل ٹاؤن کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منائیں گے۔ اس سلسلے میں ملک کے دیگرشہروں سے پاکستان عوامی تحریک کے قافلے یہاں پہنچ رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے صدر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی شرکت ثابت کرتی ہےکہ یہ پورے ملک کے عوام کی جنگ ہے۔