ٹوبہ ٹیک سنگھ (جیوڈیسک) جیولرز شاپ سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات چوری کرنے والی 3 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تین خواتین گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر بازار میں واقع جیولرز شاپ پر آئیں اورطلائی زیورات دیکھنے شروع کر دئیے، اس دوران انہوں نے لاکھوں روپے کی 4 طلائی چوڑیاں اور کانٹے چوری کر لئے اور فرار ہو گئیں۔
شک پڑنے پر دکان کے مالک نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تعاقب کر کے تینوں خواتین کو پکڑا اور تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے ان سے مسروقہ زیورات برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ خواتین جھنگ کی رہائشی ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔