ڈویثرن کے حساس علاقوں‌ میں ہائی ریڈ الرٹ جاری

Security

Security

سرگودھا (جیوڈیسک) ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ڈویژن بھر میں 9 اگست سے سات روز تک انتہائی حساس ترین علاقوں میں ہائی ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اقدام لاہور میں 10 اگست کو پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے یوم شہداء اور 14 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے پیش نظر یہ اٹھایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویژن کے چاروں ضلعی حکومتوں کے نمائندوں اورقانون نافذ کرنیوالے تمام اداروں کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر تمام محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے باعث الرٹ رہیں ان ایام میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کو بھی یقینی بنائیں جبکہ تحقیقاتی ادارے علاقائی کشیدگیوں یا ایشوز کے حوالے سے صورتحال کو مانیٹر کرکے روزانہ کی بنیادپر رپورٹ ارسال کرینگے۔