نئی دہلی (جیوڈیسک) جسونت سنگھ کے خاندان کے افرا د انہیں ہسپتال انتہائی تشویشناک حالت میں لائے جہاں ان کو معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ کومے میں چلے گئے ہیں۔
ہسپتال میں ضروری ٹیسٹ کئے گئے ہیں ، اور انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ جسونت سنگھ تین جنوری 1938 میں بار مر راجستھان میں پیدا ہوئے۔
وہ نو برس تک فوج میں رہے۔ سیاسی زندگی میں بی جے پی میں رہے ، اور بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی اور لعل کرشن ایڈوانی کے ساتھ ان کے بہت اچھے مراسم تھے ، تاہم کچھ عرصہ قبل انہوں نے بی جے پی کو چھوڑ دیا تھا۔
واجپائی کے دور حکومت میں وہ وزیر خارجہ ، وزیر خزانہ اور دفاع کے وزیر رہے۔ حالیہ عام انتخابات میں انہیں پارٹی کا ٹکٹ نہ دیا گیا ، اور انہوں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا مگر شکست کھا گئے۔