ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے، 3 میڈیکل سٹور سیل کر دیئے

Medical Store

Medical Store

سرگودھا (جیوڈیسک) ڈرگ انسپکٹر محمد اقبال نے ٹیم کے ہمراہ 46 جنوبی میں چھاپے مار کر تین میڈیکل سٹور سیل کر کے مالکان کے چالان کر دیئے۔ ڈی سی او کو اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور ادویات سرعام فروخت کی جاتی ہیں۔

جس پر کارروائی کے دوران ادویات کا سٹاک بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ ایک میڈیکل سٹورکا مالک فرار ہو گیا۔ کارروائی کی رپورٹ ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کر دی گئی۔