تارکین وطن مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کریں، بیرسٹر سلطان

Barrister Sultan

Barrister Sultan

اسلام آباد (جیوڈیسک) بلکہ دنیا بھر میں جہاں بھی پاکستانی و کشمیری آباد ہیں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں اپنی رہائشگاہ پرامریکہ، برطانیہ اور یورپ میں مقیم تارکین وطن کے وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وفود نے سابق ممبر کشمیر کونسل سردار سوار خان، چوہدری شبیر گورسی، چوہدری ماجد اسماعیل کی قیادت میں ملاقات کی۔ بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری و پاکستانی نہ صرف ملکی استحکام اورمسئلہ کشمیرکو بین الاقوامی فورم پر اٹھانے کے لئے کوشاں ہیں بلکہ وہ وہاں پر ملک کے ایک سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔