امریکی جیٹ طیاروں کی شمالی عراق میں داعش کے خلاف کارروائی

Jet, Aircraft

Jet, Aircraft

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی جیٹ طیاروں نے شمالی عراق میں شدت پسندوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے احکامات ملنے کے بعدا مریکی جنگی طیاروں نے عراقی شہر اربیل میں داعش کے خلاف کارروائی کی۔

پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق امریکی جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے جنگی سازوسامان کو نشانہ بنایا۔ شددت پسند یہ سامان کرد فورسز کے خلاف استعمال کر رہے تھے۔

ایک حملے میں شددت پسندوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں سات گاڑیاں تباہ ہوئیں جبکہ ڈرون کے ذریعے بھی اہم ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔ سنجار پہاڑی سلسلے میں پھنسے شہریوں کے لیے امریکی جہازوں نے امدادی سامان بھی گرایا۔