سول ایوی ایشن نے یوم آزادی کا پروگرام مرتب کر لیا

 Civil Aviation

Civil Aviation

راولپنڈی (جیوڈیسک) جس کے مطابق تمام ملازمین میں قومی جھنڈوں پر مبنی بیجز تقسیم کیے گئے۔ ٹرمینل بلڈنگ اور دیگر نمایاں جگہوں پر پاکستانی جھنڈے اور برقی قمقمے لگائے گئے ہیں،اس سلسلے میں انتظامات کو آخری شکل دینے کے لیے محمد ایاز جدون ائیر پورٹ منیجر سی اے اے کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام شعبوں کے سربراہوں نے شرکت کی اور تجاویز کو حتمی شکل دی۔ پروگرام کے مطابق ائیر پورٹ پر خصوصی بینڈ قومی دھنے بجائے گا۔

یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمے اور دستاویزی فلمیں دکھائی جائیں گی اور تما م ائیر پورٹ کو سجایا جائیگا۔ 14 اگست کو جھنڈا لہرانے کی تقر یب بھی منعقد کی جائے گی جس میں سی اے اے کے علاوہ تمام ائیر لائینز ، گورنمنٹ ایجنسیز اور گرائونڈ ہینڈلنگ ایجنٹس شرکت کریں گے۔ اس ضمن میں تمام محکموں کو باقاعدہ دعوت دی گئی ہے۔

اس کے بعد پاکستان کی خوشحالی ، ترقی اور بقاء و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام حاضرین میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔ یوم آزادی واک بھی ان ہی تقریبات کا حصہ ہیں۔ جامع مسجد ائیر پورٹ میں نماز فجر کے بعد ملک پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور بقاء و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں انتظامیہ نے اس عظیم دن کو عالی شان طریقے سے منانے کا اہتمام کیا ہے۔