روسی صدر لادیمیر پیوٹن کا چہرہ لیے ٹائی ٹینیم آئی فون

iPhone

iPhone

ماسکو (جیوڈیسک) معروف جیولری ساز کمپنی نے روسی صدر لادیمیر پیوٹن کا چہرہ لیے ٹائی ٹینیم آئی فون ڈیزائن کرلیا جسکی قیمت صرف 3 ہزار 300 ڈالر مقررکی گئی ہے۔

کیوئیر آئی فون 5 s کا Ti سپریمو پیوٹن نامی یہ اس آئی فون ماڈل کی کیسنگ مکمل طور پر دنیا کی سب سے سخت ترین دھات ٹائی ٹینیم سے تیار کی گئی ہے جس پر ناصرف پیوٹن کا چہرہ کنندہ کیا گیا ہے۔

بلکہ اسکے نیچے روسی صدارتی محل کریملن کا نقش بھی نمایاں ہے۔ پرلا پینا جیولری ہائوس کے ڈیزائن کردہ اس پیوٹن آئی فون کے محدود تعداد میں صرف 499 ماڈلز تیار کیے گئے۔

ہیں جو 3 ہزار 318 ڈالر( 1 لاکھ 19 ہزار روبلز)میں مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ کیوئیر آئی فونز ایک ماہ قبل ہی پیوٹن آئی فون کا گولڈ ایڈیشن پیش کر چکی ہے اور سونے کی تہہ چڑھے 4 ہزار 300 ڈالر مالیت کے وہ تمام آئی فونز ہاتھوں ہاتھ ایک ہی دن میں فروخت ہو گئے۔