ملتان میں مارچ کے راستوں پر کنٹینرز لگا دئیے گئے

Containers

Containers

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی لاہور روانگی اور تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو روکنے کے لئے شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ہے۔

قادر پور راں ، ہیڈ محمد والا ، مظفر گڑھ بائی پاس اور بہاولپور بائی پاس کے داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔

راستوں کی بندش کے ساتھ پولیس نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاری کے لئے بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ راستے بند ہونے کے باعث عام شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔