کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 100 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 29 ہزار 422 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے آخری روز ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس منفی زون میں دیکھا گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں جاری سیاسی ہلچل کے باعث حصص بازار میں سرمایاکار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اور رواں ہفتے لگ بھگ 800 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔ انویسٹرز کی جانب سے آج زیادہ تر سیمنٹ، آئل سیکٹر اور بینکاری شعبے میں شیئرز کی فروخت دیکھی جارہی ہے۔