لاہور ، گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور اور گوجرانوالہ سمیت مختلف علاقوں میں برستے بادلوں نے پارہ گرا دیا ، آج اسلام آباد ، سرگودھا اور فیصل آباد میں بھی رم جھم متوقع ہے۔

لاہور میں سرمئی گھٹاؤں نے پہلے سورج کو چھپایا پھر مینہہ برسایا، آسمان سے بوندیں گریں تو درجہ حرارت بھی گر گیا ، ٹھنڈی ہوا نے بھی موسم حسین بنا دیا ، گوجرانوالہ میں بھی بادل جم کر برسے ، موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

گزرے چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی، مالاکنڈ ، پشاور اور حیدر آباد میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ، ملتان میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا۔ سندھ میں کراچی ، ننگر پارکر اور گردونواح میں بوندا باندی متوقع ہے۔