یوتھ اولمپک گیمز: قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

 Hockey

Hockey

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے یوتھ اولمپک گیمز کے لئے قومی یوتھ ٹیم کے لئے کپتان کے بغیر 9 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تربیتی کیمپ 11 اگست تک جاری رہے گا۔

قومی ٹیم 12 اگست کو لاہور سے چین روانہ ہو گی۔ کھلاڑیوں میں شیراز حفیظ، مبشر، سکندر مصطفی، جنید کمال، عتیق، اظفر یعقوب، شان ارشاد، نوہیز ملک اور بلال احمد شامل ہیں۔ سٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں عثمان ملک، عابد بھٹی، فیصل شاہ، ایم عثمان، سمیع اﷲ، جنید منظور اور سہیل ریاض شامل ہیں۔