لالہ موسیٰ: تحریک تحفظ اسلام پاکستان حلقہ لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی، اسرائیل کے مظالم کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت امیر تحریک تحفظ اسلام پاکستان غازی محمدثاقب شکیل جلالی، مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمداصغر توحیدی، ممتاز عالم دین مولانا محمدیوسف سیالوی، امیر مرکزی جماعت اہل سنت قاری عبدالقیوم جلالی، صدر تحریک تحفظ اسلام پنجاب علامہ ندیم احمد نقشبندی، صاحبزادہ عطاء اللہ کیلانی، قاری غلام مرتضیٰ طیب، قاری سیف الرحمن افغانی، قاری ساجد نوری، صاحبزادہ پیر طفیل قادری، سرپرست اعلیٰ ادارہ صراط مستقیم لالہ موسیٰ قاری عبدالرحیم جلالی، مفتی یونس نظامی ،چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ، صدر پاکستان تحریک محمدشہباز قادری، حاجی عبدالغفار، جمیل احمدطاہر، شاہدلطیف، سمیت قائدین نے کی، ریلی ریلوے اسٹیشن چوک سے شروع ہوئی اور جی ٹی روڈ کے راستے میلاد چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی سے صاحبزادہ عطاء اللہ کیلانی، علامہ ندیم احمد نقشبندی صدر ٹی ٹی آئی پی پنجاب، قاری ساجد نوری، قاری عبدالقیوم جلالی، حافظ محمداصغر توحیدی مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ اسلام پاکستان، غازی محمدثاقب شکیل جلالی امیر تحریک تحفظ اسلام پاکستان، ممتاز سماجی شخصیت چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ نے خطاب کیا، مولانا محمدیوسف سیالوی نے دعا کرائی،،ریلی میں تحریک تحفظ اسلام پاکستان کی کثیر تعداد میں یونٹس کے کارکنان نے شرکت کی، جن میں حافظ محمدبنارس رضا دلانوالہ، وسیم اقبال ماہن کلاں، حافظ محمدعمران جلالی کراڑیانوالہ، شاہ احمد نورانی کھاریاں، حضرت سلیمان بنارسی چاند، غازی محمد سلیم قادری یونٹ محمود چمنہ، ملک پور یونٹ، غازی عباس علمدار یونٹ دھمہ ملکہ، نائب محدث اعظم یونٹ ساہن کلاں، حضرت عبداللہ بن یونٹ کرنانہ بدر313،یونٹ کوٹلہ، حضرت علی شیر خدا یونٹ نواں لوک،پیر علائوالدین صدیقی یونٹ میردہ، حضرت حافظ الحدیث یونٹ،ان کے علاوہ کثیر تعداد میں یونٹس کے کارکنان نے شرکت کی۔ آخرمیں امیر تحریک تحفظ اسلام پاکستان غازی محمدثاقب شکیل جلالی نے کارکنان تحریک ودیگر سنی تنظیمات کے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔