حکومت نے تمام شہروں میں کنٹینر کھڑے کر کے جگہ جگہ راستے بند کر کے اپنی ناکامی تسلیم کر لی ہے، نوازش علی شیخ

Container

Container

لالہ موسیٰ: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے ممبر صوبائی کونسل راہنما حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے تمام شہروں میں کنٹینر کھڑے کر کے جگہ جگہ راستے بند کر کے اپنی ناکامی تسلیم کر لی ہے اور پنجاب کے تھانوں میں روزانہ درجنوں موٹر سائیکل بند کر کے غریب عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے جو کہ دھاندلی کے ذریعے حکومت بنانے کا واضع ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ( دفعہ 144اور 16ایم پی او )غیر اسلامی اور غیر جمہوری دفعات ہیں۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین میں ان دفعات کے نفاذ کی کوئی گنجائش نہیںہے حکومت کو ان دفعات کے استعمال کا کوئی حق نہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے ایسے اقدامات سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلام آباد آزادی مارچ میں شرکت سے نہیں روکا جا سکتا۔تحریک انصاف کے کارکن اور محب وطن پاکستانی 14اگست کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔