مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 09/08/2014

Waseem Abbas Qadri

Waseem Abbas Qadri

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی) پنجاب میں کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور موٹر سا ئیکلوں کو بند کرنے سے مارچ نہیں رکنے والا، احتجاجی ہمارا جمہوری حق ہے اور آزادی مارچ صرف پاکستان تحریک انصاف کی نہیں سارے ملک کی ضرورت بن چکا ہے، آزادی مارچ کو روکنے کی کوشش حکمرانوں کو بہت مہنگی پڑ سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ قصورکے ضلعی صدر وسیم عباس قادری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں محبِ وطن ہونے کا ثبوت دینا ہو گا اوراپنی آنیوالی نسلوں کے مستقبل کو بچانے کیلئے ہر محبِ وطن کا گھروں سے نکلناہوگا اور آزادی مارچ کو کامیاب کرنا ہوگا اپنے لیے اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ، ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوریت کو بحال کرنا ہے.

جو جعلی مینڈیٹ پرنہیں عوامی طاقت ہے ہو، آزادی مارچ ایک ایسی سونامی تحریک چلے گی جو جعلی مینڈیٹ پر بننے والی حکومت کو بہا کر لے جاے گی ، حکومت اقتدار کے نشے میں اندھی ہوگی ہے انشااللہ ١٤ اگست کو نیا پاکستان کی تکمیل کا دن ہو گا خودساختہ بادشاہت کا خاتمہ صروری ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی) طاہرالقادری کے نزدیک آئین اور قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہر محب وطن شہری پریشان ہے ملک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور طاہر القادری قرآن پاک اٹھا کر عوام کو سڑکوں پر آنے کے لئے اکسا رہے ہیں۔قوم طاہر لقادری کی ذہنی حالت کا جائزہ لے طاہر القادری کس کی شہ پر دستور کو تہہ وبالا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے نہ جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوئے نہ ہی مشترکہ تفتیشی ٹیم سے ملے۔ جانے کونسا انقلاب لانا چاہتے ہیں، فوج ضرب عضب میں قیمتی جانوں کی قربانی دے رہی ہے اور دوسری جانب عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن قصور کے نائب صدر ملک خرم نصراللہ خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت مارچ یا انقلاب کا نہیں بلکہ ملک و قوم کیلئے اپنے گھر بار چھوڑنے والے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار پاک افواج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں مسائل کا حل افہام و تفہیم سے تلاش کیا جاتا ہے اور ہمارے دروازے مذاکرات کیلئے کھلے ہیں۔

منفی سوچ اور محاذ آرائی کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ نام نہاد دھاندلی کا شور مچانے والوں کی اب بال ٹمپرنگ نہیں چلے گی۔ سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی) سابق صدر مملکت (جنرل) پرویز مشرف کے دورکاروشن پاکستان آج اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔ حکمرانوں کے حامی بدعنوان عناصر اہم سرکاری عہدوں پربراجمان ہیں جبکہ عوام کوالٹا لٹکا دیا گیا ہے اب پاکستان میں عوا م کے ساتھ گولی اورگالی کی زبان میں بات کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار کارکن آل پاکستان مسلم لیگ فرخ علی شاکر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کی حکومت میں دہشت گرد اس طرح منظم نہیں تھے۔ان کے دورمیں کسی کوریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی ہمت نہیں ہوئی تھی ۔آج ملک میدان جنگ بناہوا ہے فوجی آفیسرز اور جوانوں کی قربانیوں کا کریڈٹ نااہل حکمران لے رہے ہیں۔