طاہر القادری کے بدلتے بیان، کارکنوں کو ہر حالت میں لاہور پہنچنے کا حکم

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

لاہور (جیوڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری تھوڑی تھوڑی دیر بعد بیانات بدلتے رہے پہلے کارکنوں کو یوم شہداء کیلئے لاہور آنے سے روک دیا اور ہدایت کی کہ جہاں ہیں وہیں پر یوم شہدا منائیں۔ 45 منٹ بعد پھر پریس کانفرنس کر کے کارکنوں کو ہر حالت میں لاہور پہنچنے کا حکم دے دیا۔ کہتے ہیں گرفتاریاں ہوئیں تو پورے ملک میں آگ لگ جائے گی۔

طاہر القادری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کا یوم شہداء روکنے کیلئے پوری ریاست کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے تمام سڑکیں بند ہیں۔ لاہور آنے والے کارکنوں پر پولیس فائرنگ کر رہی ہے۔

اس صورتحال میں مختلف شہروں میں موجود کارکن لاہور نہ آئیں اور جہاں موجود ہیں وہیں پر یوم شہدا منائیں۔ 45 منٹ بعد کے بعد طاہر القادری نے دوبارہ میڈیا سے گفتگو کی اور کارکنوں کو ہر حالت میں لاہور پہنچنے کا حکم دے دیا ان کا کہنا تھا کہ مرکزی یوم شہدا منسوخ نہیں کیا گیا۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان یوم شہدا پر کیا جائے گا۔