جارج کلونی کے شادیانے بجنے کو تیار، شادی لائسنس حاصل کر لیا

George Clooney

George Clooney

لندن (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اسٹار جارج کلونی کے گھر شادیانے بجنے کو ہیں، آسکر اداکار اور انکی منگیتر امل نے شادی کا لائسنس حاصل کرلیا۔ تقریب کیلئے اٹلی کا انتخاب کیا ہے۔

ہالی ووڈ کے ترپین سالہ اداکار جارج کلونی سر پر سہرا سجانے کو تیار ہیں، لندن کی چیلسی رجسٹرڈ آفیسر شادی کا لائسنس بھی حاصل کرلیا، برطانوی میڈیا کے مطابق لائسنس پر جارج کلونی کا نام جارج ٹموتھی اور امل کا نام امل رمزی علم الدین درج ہے۔

یہی نہیں یہ لائسنس ٹاؤن ہال کے باہر موجود بورڈ کی زینت بھی بن گیا ہے، برطانوی قانون کے مطابق شادی سے قبل یہ لائسنس حاصل کرنا ضروری ہے، آسکر اسٹار کی شادی کی تاریخ تو طے نہیں تاہم وینو کے خوب چرچے ہیں، شادی کیلئے اٹلی کا انتخاب کیا ہے، ہالی ووڈ اسٹار جارج کلونی اور ان کی چھتیس سالہ مسلمان منگیتر امل کی منگنی رواں برس اٹھائیس اپریل کو ہوئی تھی۔