شہبازشریف کا سرگودھا میں جاں بحق پولیس اہلکار کے ورثا کیلئے ایک کروڑ امداد کا اعلان

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھیرہ میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کے ورثا کے لے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے آج بھیرہ میں عوامی تحریک کے کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے اہلکار کے ورثا کے لئے حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کے لیے 5 لاکھ روپے فی کس امداد کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے زخمی اہلکاروں کو مفت علاج اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ آج بھیرہ میں پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے جبکہ مشتعل افراد کی جانب سے گاڑیوں کو بھی آگ لگائی گئی۔