جماعت اسلامی قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کریگی، عظیم رندھاوا

 Azeem Randhawa

Azeem Randhawa

فیصل آباد (جیوڈیسک) عوام کو سبز باغ دکھانے والے حکمران انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں دے سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 65 میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دھوبی گھاٹ کا جلسہ پاکستان میں حقیقی اسلامی انقلاب کی نوید ثابت ہو گا ۔قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کرنے کے لئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔