لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ جاں بحق پولیس اہلکاراشرف کے والد کی مدعیت میں تھانا نصیرآباد میں درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں دفعہ 324اور 302 شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں دہشتگردی اور پولیس مقابلے کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔ طاہرالقادری کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 4 ہو گئی۔ اس سے پہلے لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری ، پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کیخلاف دو مقدمات درج کیے گئے۔
تھانہ فیصل ٹاون میں یہ دونوں مقدمے پولیس نے درج کرائے ہیں اور ان میں دہشت گردی، توڑ پھوڑ، دھمکیوں ، پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں ، مقدمہ نمبر 660 پولیس ملازمین پر حملہ اور مقدمہ نمبر 661 اسلحہ چھیننے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔
دونوں مقدمات میں طاہر القادری اور انکی پارٹی رہنماؤں کے نام شامل ہیں اوران پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 109 لگائی گئی ہے ۔ ان رہنماؤں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انکے مشور ے سے کارکنوں نے پولیس پر حملہ کیا اور اسلحہ چھینا۔