فیصل آباد (جیوڈیسک) سیاسی مخالفین پر ڈنڈے برساکر اور راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کرنے سے ثابت ہو گیا کہ شریف برادران سیاسی شعور سے نابلد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات تو دور آمریت میں بھی پیدا نہیں ہوئے۔ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔
دو ماہ قبل معاملات کو سیاسی طور پر ہینڈل کر لیا جاتا تو حالات مختلف ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریگی۔