دریائے چناب میں پانی کی آمد کبھی کم اور کبھی زیادہ

Chenab

Chenab

ہیڈ مرالہ (جیوڈیسک) ایری گیش ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صبح 6بجے پانی کی آمد 77153 کیوسک اور اخراج 43630 کیوسک تھا جبکہ دن 9 بجے پانی کی آمد 71800 کیوسک اور اخراج 38277 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں گجرات کے دیہات سرخ پور، رنگڑہ کو جانے والی سڑک دریا برد ہو گئی جس کی وجہ سے ان دیہات کا رابطہ ہیڈ مرالہ، گجرات شہر سے منقطع ہو گیا لوگوں کو ہیڈ مرالہ یا گجرات جانے کیلئے لمبا راستہ اختیار کرنا پڑ رہا ہے ۔علاقہ کے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کری شریف تا سرخ پور و رنگڑہ روڈ کو تعمیر کیا جائے۔