گوجرانوالہ (جیوڈیسک) تاکہ ملک کے اندر کوئی ایسی سیاسی صورت حال پیدا نہ ہو جس سے جمہوریت ڈی ریل ہو۔ پر امن احتجاج کرنا اپوزیشن جماعتوں کا جمہوری حق ہے۔
اس استحقاق کو روکنا بنیادی انسانی حقوق کی نفی ہوگا۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ عوامی تحریک کے کارکنوں کی طرف سے پنجاب پولیس پر تشدد قابل افسوس ہے اور لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت کسی قسم کی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔